Maan Jaanam Maan Ishqam By Farwa Khalid Complete
ناول من جانم من عشقم رائٹر فروا خالد
"محبت کرنے والا دل اتنا سنگدل کبھی نہیں ہوتا وڈیرے سائیں۔۔۔۔ بہت ظلم کررہے ہیں آپ مجھ پر۔۔۔ مانتی ہوں غلطی میری تھی۔۔۔ مگر معافی بھی تو مانگی تھی نا۔۔۔ معاف کیوں نہیں کیا مجھے۔۔۔۔ میری غلطی سے بھی کہیں زیادہ بڑی سزا سنا کر چلے گئے۔۔۔۔ اس سنگدلی اور بے وفائی کے لیے کبھی معاف نہیں کروں گی آپ کو۔۔۔۔ کبھی نہیں۔۔۔۔"
سمائرہ نے بھیگے لہجے میں کہتے اردشیر کے چہرے کو چھونا چاہا تھا۔۔۔۔ وہ جانتی تھی اردشیر کی نیند بہت گہری ہوتی ہے۔۔۔ اور نہ کوئی بنا اجازت اردشیر کے کمرے میں آنے کی گستاخی کرے گا۔۔۔ اِس لیے وہ بے فکری سے اُسے دیکھتی اپنی آنکھوں کی پچھلے پانچ سال کی پیاس بجھا رہی تھی۔۔۔۔
لیکن اگلے ہی لمحے اُس کی چیخ نکل چکی تھی۔۔۔ جب اردشیر نے اُس کا ہاتھ پکڑ کر اپنی جانب کھینچ لیا تھا۔۔۔۔
سمائرہ سیدھی اُس کے سینے پر جاگری تھی۔۔۔۔
"یہ کیا بدتمیزی ہے چھوڑیں مجھے۔۔۔۔؟؟؟۔"
سمائرہ نے اُٹھنا چاہا تھا۔۔۔۔
جب اردشیر کروٹ بدلتا اُس پر پوری طرح حاوی ہوا تھا۔۔۔۔
سمائرہ کی مزاحمت کرتی کلائیوں کو اپنی گرفت میں لیتے اردشیر نے آنکھیں کھول کر اُس کی جانب دیکھا تھا۔۔۔
"تم۔۔۔۔ تم یہاں کیا کررہی ہو؟؟؟ مجھے لگا میری بیوی ہے۔۔۔۔۔۔"
اردشیر نے اُس کا شرم و خفت سے لال پڑتا چہرا دیکھ جس انداز میں کہا تھا سمائرہ کا پورا وجود آگ کی لپیٹ میں آچکا تھا۔۔۔۔
"جی بہت بڑی غلط فہمی ہوئی آپ کو۔۔۔۔ ویسے نام کیا ہے آپ کی بیوی کا وڈیرا سائیں۔۔۔۔۔؟؟؟"
سمائرہ نے اُس سے اپنے آپ کو آزاد کرواتے چڑ کر کہا تھا۔۔۔جس کے منہ سے آج کل اپنی چہیتی بیوی کے سوا کچھ نکل ہی نہیں رہا تھا۔۔۔۔
جبکہ اُس کی بات پر اردشیر بھی لمحے بھر کو سوچ میں پڑ گیا تھا۔۔۔ سچ تو یہ تھا کہ اُسے ابھی تک ماہ وش کا نام تک نہیں پتا تھا۔۔۔۔ جس لڑکی سے پہلے دن کے بعد اُس نے بات تک نہیں کی تھی۔۔۔ اُس کا نام بھلا کیسے پتا ہوتا۔۔۔۔
اردشیر کو یہاں ہر کوئی وڈیرا سائیں کہہ کر ہی بلاتا تھا۔۔۔ اُسے اپنے لیے یہ طرزِ تخاطب کچھ خاص پسند نہیں تھا۔۔۔ مگر اِس وقت سمائرہ کے منہ سے بار بار اِسی نام کی پکار اُسے بہت پیاری لگ رہی تھی۔۔۔
"تمہیں میری بیوی کے نام سے کیا پرابلم ہے۔۔۔۔ وہ اُس کی طرح بہت حسین ہے۔۔۔۔۔"
اردشیر سمائرہ کے دلکش نقوش کو اپنے بے حد قریب دیکھتا خمار آلود لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔۔
"میں آپ کی اُس بیوی کی بات کررہی ہوں۔۔۔ جسے آپ ونی میں اپنے ساتھ بیاہ کر لائے ہیں۔۔۔۔"
سمائرہ اُس کی مضبوط گرفت سے ہار مانتی مزاحمت ترک کرچکی تھی۔۔۔
"میں بھی اُسی بیوی کی ہی بات کررہا ہوں۔۔۔۔ کیوں کیا اُس کے علاوہ بھی میری کوئی بیوی ہے۔۔۔ میری یاداشت میں تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔۔۔"
اردشیر کو اُسے جیلس ہوتا دیکھ بہت سکون مل رہا تھا۔۔۔۔
"جی بالکل اِس کے علاوہ آپ کی کوئی بیوی ہے بھی نہیں۔۔۔۔ تو یاداشت میں لانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔۔۔۔ مجھ سے دور ہوجائیں پلیز۔۔۔۔۔ ایسے نہ ہو آپ کی اکلوتی بیوی آکر یہ سب دیکھ لے۔۔۔۔ اور آپ سے ناراض ہوجائے۔۔۔۔"
سمائرہ کی آنکھوں میں اردشیر کی بات پر نمی اُتر آئی تھی۔۔۔۔ جس پر اُس نے تپ کر جواب دیتے اُس کی چوڑی ہتھیلی کی پشت پر دانت گاڑھ چکی تھی۔۔۔۔
اردشیر پر غصہ نکالنے کا اُس کا یہی طریقہ تھا۔۔۔
اُس کی اِس معصومانہ حرکت پر اردشیر کے چہرے پر دلکش مسکراہٹ پھیل گئی تھی۔۔۔۔۔
وہ دونوں ہی ایک دوسرے کی قربت میں اِس وقت کچھ لمحوں کے لیے یہ بھول چکے تھے کہ اُن کے درمیان پانچ سال پہلے کیا ہوا تھا۔۔۔۔ دونوں کے درمیان موجود محبت پر نفرت کی چادر چڑھ چکی تھی۔۔۔۔
مگر اِس وقت وہ سارے تلخ لمحے بھلائے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پانچ سال پہلے کی طرح گلے شکوے کرنے میں مصروف تھے۔۔۔۔ محبت کی مہکتی قربت میں وہ دونوں کچھ وقت کے لیے ہی سہی مگر نفرت کی تلخی بھلا چکے تھے۔۔۔۔
"مجھے اپنی اکلوتی بیوی کو سنبھالنا بہت اچھے سے آتا ہے۔۔۔۔ تمہیں اُس کی فکر میں ہلکان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔ اور جس طرح تم دروازہ لاک کرکے کسی کے اندر نہ آنے کا پورا انتظام کرکے آئی ہو۔۔۔ وہ بچاری بھلا کیسے اندر آسکتی ہے۔۔۔۔"
اردشیر کی زو معنی بات پر سمائرہ کا چہرا شرمندگی سے لال ہوا تھا۔۔۔۔ مطلب وہ جاگ رہا تھا۔۔۔ اور اُس کی ایک ایک حرکت سے واقف بھی تھا۔۔۔۔
"میں یہاں بہت امپورٹنٹ بات کرنے آئی تھی۔۔۔۔"
سمائرہ اُس کے ہاتھ پر اپنے دانتوں کے نشان چھوڑ چکی تھی۔۔۔ مگر اُس کے باوجود اردشیر کی گرفت میں کمی نہیں آئی تھی۔۔۔۔ آج اتنے سالوں بعد اِس لڑکی کو اپنے بے پناہ قریب، اپنی بانہوں میں دیکھ اُس کے رگ و پے میں ایک میٹھا سا سرور اُترتا چلا گیا تھا۔۔۔۔
NOVELS INFORMATION ARE THE GIVEN BELOW: |
|
---|---|
Title | Maan Jaanam Maan Ishqam By Farwa Khalid |
Author | Zubi Novel's ZOne |
File Type | PDF Format |
File Size | 48.1MB |
Pages |
748+ |
oas k mauti complete novel link dein
ReplyDeleteYe novel kb aaye ga
ReplyDeleteOos k moti complete pdf dy den
ReplyDeleteNovel kb aye ga
ReplyDeleteYeh kb tk ay ga
ReplyDeletejald ayega
DeletePdfffffff Dy dain es ka plzzzzz
ReplyDeleteabi aya nh ha
DeleteOpen q nh ho rha man janam man ishqam novel?
ReplyDeleteaakhir yeh novel ayega kb. pls btae
ReplyDeletePdf nah hai novel ka bro maan janum Mann ishwum ka
ReplyDeleteLink open nhi ho rahi hai
ReplyDeletekia msla aa rha ha
DeleteEpisode 8 kidhr hai?
ReplyDeleteye novel complete pdf me kab milenga
ReplyDeleteOnline??????
ReplyDeleteComplete pdf plzzzzz
ReplyDeleteSpeechless novel plz upload to the Novel of Ahl E Junoon by Kitab Chehra
ReplyDeletekam jari ha jald de dya jaiyega
DeleteMaan jaanam maan ishqam ka complete pdf dn dy
ReplyDeleteY novel download nahi ho raha
ReplyDeleteMaha gull ka novel man yaram complete upload kir dan
ReplyDeletePlzzz complete pdf ma dya dy
ReplyDeleteComplete pdf to aa gya, magar download ni ho rha.plzzzz download ka option bhi de dain.itna long novel online parhna, impossible he.
ReplyDeletePlzzzzz.....
Y novel download q nahi ho raha
ReplyDeleteIss novel ka pdf ab to dy dain bhai
ReplyDeleteDownload nahi ho raha
ReplyDeletePlz eska pdf link de de mai parna chahti hn es novel ko
ReplyDeletePlease man yaram by meerab hayat upload kar dayn
ReplyDeleteYe novel download q nhi ho rha farwa khalid k??
ReplyDeleteKiya complete ho gai ha??
ReplyDeleteYe novel download q nhi horaha
ReplyDelete