Besharm Ishq By Humaira Fatima
Episode No 1
بے شرم عشق از حمیرا فاطمہ
شرم نہیں آئ تمہیں باپ کی عمر کے آدمی سے شادی کرتے ہوئے۔۔۔ شائنہ نے نفرت سے کہا۔۔۔
پر میر تو میرے بابا سے دس سال چھوٹے ہیں ۔۔۔۔ سبزی مائل آنکھوں کو معصومیت سے پٹپٹاتے وہ اپنی بات کہتی گڑیا ہی لگی تھی ۔۔۔۔
ہاں تو دیکھو ان دونوں کو اسکے بچے بھی تم سے ایک سال بڑے ہیں۔۔۔ بےشرم ۔۔۔ شائنہ نے طنز مارااور آخر میں سر جھٹکتے القابات سے بھی نوازا ۔۔۔
شادی کی ہے کوئ گناہ تو نہیں کیا بے شرم کیسے ہوئ۔۔۔ مقابل بھی عشال شاہ تھی اپنے عزم کی پکی۔۔۔
اسکے دوبدو جواب دینے پر سمیر نے اپنے باپ کو آنکھ ماری جس پر وہ گھور کے رہ گئے کیونکہ سارا کارنامہ انکے قابل صاحبزادے کا ہی تھا جو انہیں دوستی کے جال میں ایسا پھنسا کر گیا تھا کہ عشال سے شادی کرنا انکی مجبوری بن گئ تھی۔۔۔ اور سمیر تو بہت انجوائے کررہا تھا شائنہ کی حالت کیونکہ اسے حددرجہ نفرت تھی اپنی ماں جیسی مطلبی عورت سے جبھی اپنے باپ کیلئے اسے عشال سب سے بہترین لگی۔۔۔ وہیں جیا پریشان کھڑی اپنی ماں کو دیکھ رہی تھی جو خود تو اپنی ذندگی میں خوش تھیں پر اسکے باپ کی خوشیاں ہضم نہیں کرپارہی تھی پہلی بار اسے اپنی ماں صحیح نہیں لگی تھی۔۔۔۔
وہیں المیر وجدان خانزادہ حیرانی سے اپنی سابقہ بیوی کو اپنی موجودہ بیوی سے لڑتے دیکھ رہے تھے۔۔۔
ایسی بدمزدگی انکے گھر تب بھی نہیں ہوئ تھی جب انکی بیوی بےدردی سے انہیں انکے چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت چھوڑ کر چلی گئ تھی محض اپنی آذادی کیلئے۔۔۔
نئے نئے چونچلے ہیں اس آدمی کےساتھ گزارا کرنا ناممکن ہے افف یہ نہ کرو وہ نہ کرو ایسے کپڑے پہنو اس سے نا ملو گھر نہیں قید خانہ ہے یہ۔۔۔ ہر بار والا جملہ سن کر سمیر نے لب بھینچا یہی تو وہ اپنی ماں کو دکھانا چاہتا تھا اسکا باپ ہیرا تھا جسے اسکی ماں نے گنوا دیا یقیننا اس احساس کے بعد پچھتاوا ہاتھ آنا تھا۔۔۔
میں عشال شاہ ہوں شائنہ غفار نہیں ۔۔ میرے لیے یہ پارٹیز نئ نہیں نہ یہ دولت یہ عیش و عشرت نئ ہے یہ سب میری ذندگی کا حصہ رہی ہیں۔۔ میں چند لمحوں کی لذت کے پیچھے اس شخص کو ہر گز نہیں چھوڑونگی جسے حاصل کرنے کیلئے میں نے اپنی آخری سانس تک داو پر لگادی تھی۔۔۔ اسکے لفظوں نے وہاں موجود ہر کسی کو شوکڈ کردیا تھا وہیں المیر وجدان خانزادہ نے حیران نظروں سے اپنے ساتھ کھڑی نازک لڑکی کو دیکھا۔۔۔
NOVELS INFORMATION ARE THE GIVEN BELOW: | |
---|---|
Title | Besharm Ishq By Humaira |
Author | Zubi Novel's ZOne |
File Type | PDF Format |
File Size | 9.9MB |
Pages | 101+ |
Yeah novel kab complete hoga?
ReplyDeletePlz complete kr dy
Delete