Dar Aina Ishq By Aroosh Khan - ZNZ
در آئینہ عشق از عروش خان
یہ کہانی ہے دو کرداروں کی۔۔۔۔الحینہ معراج لاشاری اور اذعان سراج لاشاری۔ یکساں ماحول میں پرورش پانے والے دو یکسر الگ لوگوں کی۔ الحینہ لاشاری فطرت مغرور اور خود پسند مگر کانفیڈینٹ لڑکی اور اذعان سراج لاشاری نرم گو ، صاف دل اور سادہ طبیعت کا مالک ہر دل عزیز شخص جو الحینہ لاشاری کے عشق میں مبتلا ہے مگر الحینہ لاشاری کوئی اہمیت نہیں دیتی تھی۔
یہ کہانی ہے ایک حادثے کی جس نے دو خاندانوں کو متاثر کیا، جس نے الحینہ لاشاری کو یکسر بدل کر ایک نئی الحینہ کو جنم دیا۔۔۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک چھوٹی سی غلطی کی جس نے الحینہ لاشاری کو پچھتاوے کی آگ میں جھلسایا اور اسے مجرم بنا دیا۔۔۔۔
ایک چھوٹی سی غلطی جس نے اذعان لاشاری جیسے نرم دل کو پتھر دل انسان بنا دیا۔ یہ کہانی ہے الحینہ لاشاری کے غرور کے پاش پاش ہونے کی ۔۔۔۔۔یہ کہانی ہے اذعان لاشاری کے محبت سے نفرت تک کے سفر کی ؟ کیا اس سفر کی منزل خوشگوار ہو گی؟
یہ کہانی ہے محبت اور رشتوں کے ہاتھوں زحم کھانے والے ایک شخص کی جس کو حالات نے غلط فہمیوں کی ایسی دلدل میں دھکیلا جس سے نکلتے ہوئے اسے ایک عرصہ لگ گیا۔
یہ کہانی ہے نہال، عارض اور آویز جیسے چند بے غرض دوستوں کی جنہوں نے دوستی کو ہر رشتے سے اوپر رکھا اور دوستی کا حق نبھایا۔ تو کچھ ایسے بھی دوست تھے جنہوں نے دوستی جیسے بے غرض رشتے کو پامال کیا۔ اس کہانی میں آپ کو بہت سے کرداروں کا دوستی سے محبت تک کا سفر پڑھنے کو ملے گا۔
کہیں نفرت تو کہیں محبت ، کہیں دوستی اور خلوص تو کہیں دھوکہ اور مطلب پرستی، کہیں رشتوں کے دلچسپ اور انوکھے روپ ، تو کہیں رشتوں میں بدگمانی اور کہیں بے انتہا عشق! ان سب رنگوں سے سجی یہ داستان "در آئینہ عشق " کچھ وقت تک تو ضرور آپ سب کے دلوں پر اپنا اثر ضرور چھوڑ دے گی
NOVELS INFORMATION ARE THE GIVEN BELOW: |
||
---|---|---|
Title | Dar Aina Ishq By Aroosh Khan | |
Author | Zubi Novel's ZOne | |
File Type | PDF Format | |
File Size | 4.2MB | |
Pages | 30 |